ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فتح کے جشن میں پاکستان نواز نعرے بازی کا جھوٹا ویڈیو۔ مینگلور پولس اسٹیشن میں کانگریس کی طرف سے شکایت درج

فتح کے جشن میں پاکستان نواز نعرے بازی کا جھوٹا ویڈیو۔ مینگلور پولس اسٹیشن میں کانگریس کی طرف سے شکایت درج

Mon, 21 May 2018 18:20:13    S.O. News Service

منگلورو21؍ مئی (ایس او نیوز) بی جے پی کے وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کے استعفیٰ دینے اور کانگریس جے ڈی ایس محاذ کے لئے حکومت سازی کی راہ ہموار ہونے کی خوشی میں منگلور و کے کانگریس دفتر میں جشن فتح منایاگیاتھا۔ لیکن اس تعلق سے ایک ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر عام ہواتھا جس میں جشن کے دوران پاکستان نواز نعرے بازی دکھائی گئی تھی۔

اس سلسلے میں سابق ایم ایل اے مسٹر جے آر لوبو نے سٹی کمشنر کے پاس شکایت درج کرتے ہوئے مانگ کی ہے کہ اس طرح کا جھوٹا ویڈیو عام کرکے کانگریس کا بدنام کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس کے پاس شکایت درج کروانے کے بعد مسٹر لوبو نے کہا کہ روپیش شیٹھ نامی ایک شخص نے اس ویڈیو کو وائرل کیا تھا۔ پاکستان نواز نعرے بازی کرنے کے لئے ہم ملک کے غدار نہیں ہیں۔یہ ایک سنگین مسئلہ ہے او ر جو بھی اس کے لئے ذمہ دار ہے اس کے خلاف پولیس کو کڑی کارروائی کرنی چاہیے۔کیونکہ جس وقت کانگریس دفتر میں جشن منایاجارہا تھا اس وقت وہاں پر کے ایس آر پی اور سی آر پی ایف کی ٹکڑیوں کے علاوہ میڈیا والے بھی موجود تھے۔ اور وہاں اس طرح کی کوئی حرکت ہوئی ہی نہیں تھی۔

پولیس کمشنر وپول کمار نے کہا کہ’’ دودنوں سے سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہورہاتھا، اور پولیس از خود ہی شکایت درج کرنے والی تھی، اس دوران اب اس کے خلاف کسی نے باقاعدہ شکایت درج کروائی ہے ، تو ہم اس کی پوری تحقیقات کریں گے اور شرپسندی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سوشیل میڈیا پر عوام کے اندر تفریق پھیلانے والے مسیج عام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

اس موقع پرمیئر بھاسکر، ڈپٹی میئر محمد، تاراناتھ شیٹی اوردیگر کارپوریٹرس و کانگریسی لیڈران موجود تھے۔


Share: